اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سابق سپاہِ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محسن رضائی نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے صبر کی بھی ایک حد ہے۔
سرلشکر رضائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے انتظام و نگرانی میں ہے اور ایران کسی بھی قسم کے مسلسل بحری محاصرے کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں کشیدگی میں اضافہ بھی ناقابلِ قبول ہے اور اس صورتحال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اپنے پیغام میں سرلشکر رضائی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہیں، تاہم اس صبر کی ایک حد ہے اور قومی سلامتی و علاقائی استحکام کے خلاف اقدامات پر مناسب ردِعمل دیا جا سکتا ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اور سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ